گندھک ’’کبریت‘‘
Sulphur
دیگرنام
عربی میں کبریت فارسی میں گوگرد بنگالی میں گندروگ سندھی میں گندرف ہندی میں گندھک اور لاطینی اور انگریزی میں سلفر کہتے ہیں
ماہیت
گندھک معدنی عنصر ہے جوکہ کبھی طبعی صورت میں خالص اور کبھی مرکبات کی شکل میں حاصل ہوتی ہے یہ اٹلی اور سسلی جہاں آتش فشاں پہاڑ ہیں وہاں خالص یا دیگر دھاتوں سیسہ جست اور تانبہ کے ساتھ نکلتی ہے
خالص کو سلفائیڈ جبکہ لیڈ سلفائیڈسیسہ کے ساتھ پائی جاتی ہے پھر اس کو خاص ترکیب کے ساتھ علیحدہ کر لیا جاتا ہے جو زرد رنگ کی ڈلیاں تیزبودار ہوتی ہیں
خاص بات
خوردنی طور پر صرف دھلی ہوئی گندھک استعمال کیجاتی ہے جس کو گندھک آملہ سارکہتے ہیں گندھک انسانوں کے علاوہ اکثر نباتات کا ایک جز ہیں
گندھک بعض چشموں میں بھی پائی جاتی ہے
اورچشموں کے پانی میں نہانے سے جلدی امراض دورہوجاتے ہیں جیسے کراچی میں منگو پیر
اقسام ۔
گندھک کی دو مشہور اقسام ہیں گندھک آملہ سارجس میں چمک ہوتی
دوسری گندھک ڈنڈا اس میں چمک نہیں ہوتی
یہ مرہم میں استعمال ہوتی ہے
مقام پیدائش
اٹلی سسلی کشمیر افغانستان برما اور نیپال
مزاج
گرم خشک درجہ سوم
افعال
مجفف ہلکی ملین مصفیٰ خون قاتل جراثیم محلل جالی حابس الدم منفث بلغم قاطع بواسیر
استعمال
سلفر کو مصفیٰ خون ادویہ میں بڑی دواء تصورکیاجاتاہے کیونکہ یہ مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے امراض جلدیہ مثلاًچمبل نارفاسی ثبورلبنیہ جزب و حکہ قوبااور داء لثلعب وغیرہ میں کھلاتے اور لگاتے ہیں ملین ہونے کی وجہ سے اس کو بواسیر شقاق المقعد اور قبض خفیف میں استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ بواسیری مسوں کے درد کو ساکن کرتی ہے۔سل اور نفث الدم میں شربت اعجاز یا خمیرہ خشخاش میں میں ملاکر چٹاتے ہیں منفث بلغم ہونے کی وجہ سے سرفہ اور ضیق الفس بلغمی میں کھلاتے ہیں گندھک کا تیزاب ایک قطرہ آب لیموں دو تولہ میں ملاکر بعدازطعام پینا ہاضمہ بڑہاتاہے
استعمال بیرونی
قاتل جراثیم اور مجفف و جالی ہونے کی وجہ سے بیرونی طور پر مذکورہ امراض جلدیہ میں طلاء استعمال کیاجاتاہے جبکہ دیگرقروح رطبہ سعفہ رطب آکلہ داء الثعلب داء الحیہ بہق و برص خارش اور متقرح میں اس کا مرہم بناکر لگایاجاتاہے۔تحلیل صلابات ورم ،مفاصل ورم طحال کیلئے بھی طلاء استعمال کرتے ہیں
مقام عقرب گزیدہ پر تسکین درد اور جذب سم کے لئے طلاء کرتے ہیں
گندھک قوی دافع تعفن اور دافع بدبو ہے۔اس لئے متعدی امراض کی چھوت سے گھر کو پاک و صاف کرنے کیلئے گندھک سلگایا کرتے ہیں اس کو سلگا کرکمرہ بندکر دیں اور پانچ چھ گھنٹے تک بندرکھنا چاہیے اس کے بعد اس کمرہ کو استعمال کریں
گندھک کی چٹکی سے سیسہ کشتہ ہوجاتاہے۔یادرکھیں گندھک مرکبات حب کبریت گندھک کا محلول اور گندھک کا تیل خوردنی طورپر استعمال کرنے سے پاخانہ میں سفیورٹیڈ ہائیڈروجن کی ناگولہ بوآتی ہے
نفع خاص
مصفیٰ خون ،امراض سوداوی
مضر
دماغ اور معدے کو
مصلح
کتیرا ،تازہ دودھ
بدل
ایک قسم دوسرے کی بدل
مقدارخوراک
آدھ گرام سے ایک گرام تک
گندھک ہومیوپیتھی کے ایلوپیتھی میں بھی اس کے مرکبات سلفائیڈ کے نام سے مستعمل ہیں میں گندھک آملہ سار اور دیگرادویہ کے ہمراہ استعمال کرتا ہوں