Search

Stag horn! قرن الایل

شاخ گوزن’’بارہ سنگھا

(Hert,s Horn )

دیگرنام

Stagفارسی و عربی میں قرن آلایل،سندھی میں پھاڑ ہے جوسنگ بنگلہ میں گؤ سورسنیک اور

بھی کہتے ہیں

ماہیت

ہرن کی قسم کا مشہور جانور بارہ سنگھاکا سینگ ہے

جس کے ہر سینگ میں بہت سی درخت کی طرح شاخیں نکلی ہوتی ہیں

یہ سینگ انتہائی سخت یعنی سخت ٹھوس ہوتاہے

اس کو کسی طرح کوٹانہیں جاسکتابلکہ آری سے ٹکڑے کیاجاتا ہے

اس کارنگ سیاہ سفید یا زرد اور اندر سے زیادہ سفیدی مائل ہوتاہے۔اور ذائقہ پھیکا ہلکاساتلخ ہوتاہے

اس کو سوختہ یا کشتہ بناکر استعمال کرتے ہیں

مزاج

گرم خشک درجہ سوم

استعمال

شاخ گوزن سوختہ کو جالی ہونے کے باعث اکثر امراض چشم مثلاًقروح چشم سبلی جالہ حکہ و جرب چشم میں اکتھالاًاستعمال کرتے ہیں اوور تنہایادیگر ادویہ کے ساتھ بطور سنون دانتوں پر ملتے ہیں

جن سے دانتوں کی میل وغیرہ صاف ہوکر چمکدار بن جاتے ہیں ۔سوختہ کو باریک پیس کر بڑوں اور بچوں کے قلاع میں ذروراًکرنا بھی مفیدہے۔اس کی دھوانی بواسیر کے مسوں کیلئے مفید بیان کی جاتی ہے۔شاخ گوزن کو پتھر پر گھس کر اور چند عدد فلفل سیاہ ملاکر ذات الجنب میں طلاء کرتے ہیں

اندورنی استعمال

اس کا کشتہ بناکر عموماًاندرونی طور پر استعمال کیاجاتاہے۔منفث بلغم ہونے کی وجہ سے پانی کی رس ادرک کے رس اور شہد میں ملاکر چٹانا نمونیہ اور سعال کیلئے مفیدہے۔اکژلوگ کشتہ بارہ سنگھافالج کے مریض کو کھلاتے ہیں

نفع خاص

بلغمی کھانسی دمہ اور نمونہ

مضر

خشکی اور حرارت پیداکرتاہے

مصلح

روغنیات

مقدارخوراک

کشتہ ایک سے چاررتی تک

مشہور مرکب

کشتہ قرن الایل سنون مسیحی

Product Review Video Heading