Search

Silk coccon/آبریشم

ابریشم

(Bomby x .mori )

دیگر نام

عربی میں حریر فارسی میں ابریشم سندھی میں پٹ اور انگریزی میں سلک یا (coccon silk )

ماہیت

ریشم کے کیڑے کا گھر ہے یہ کیڑا شیتو ت کے پتے کھاتا ہے اور اپنے لعاب سے اپنے اوپر گھر بنا لیتا ہے جس کو یہ ابریشم کہا جاتاہے اسی کوقینچی سے کتر کر ابریشم مقر ض کے نا م سے استعمال کر تے ہیں لیکن جب کو یہ ابر یشم سے با ریک باریک ریشم ترکیب خاص سے کپڑا تیار کرنے کے لئے علیحدہ علیحدہ کر لیتے ہیں تو یہ بطور دواء داخلی طور پر استعمال نہیں ہو تا

رنگ

زرد اور سفید

ذائقہ

پھیکا اور قدرے لعا ب دار

بو

ہلکی سی

مزادج

گرم و خشک درجہ اول بعض کے بزدیک معتدل ہے

افعال

مفرح محلل مقوی حافظہ و ذہن منفث بلغم ملطف بلغم مقوی بدن محرق جالی میں استعمال کرتے ہیں مفقان کو دور کر تا ہے بدن کو اور ر نگ نکھا رتا ہے اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے

کھانسی دمہ اور نزلہ و زکا م با رد میں جب کہ بلغم غلیظ اس کو تلطیف اور اخراج کیلیئے استعمال کرتے ہیں کیونکہ ملطف ہونے کی وجہ سے غلیظ کو نرم کرکے خارج کر تاہے

سفوف بنانا

ابریشم کو سفوف کر نے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کو قینچی سے با ریک کا ٹ کر توے پر بریان کر لیا جائے

نفع خاص

منفث بلغم ومفرح

بدل

گاؤ زبان

کیمیا وی اجزا

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ابریشم کے اندر اور ضریات قلب کی بے قاعدہ گی کے خلاف خصوصیا ت موجود ہیں ایسے بڑھے ہوئے خون کے دباؤ میں جس کا سبب صلابت شرائین یا ضعف قلب ہو ،میں مفید پا یا گیا ہے

امینو ایسڈ وٹامن بی کمپلیکس ریبوفلا ون نیو کلیو پر و ٹینز اورنیو کلک ایسڈ

مقدار خوراک

تین سے پانچ ما شہ (گرام ) تک

مشہو ر مر کبات

خمیرہ ابریشم سادہ خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا خمیرہ ابریشم بہ نسخہ خاص خمیرہ مر وارید خمیرہ گاؤزبان وغیرہ

Product Review Video Heading