فالج ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسم کا کوئ حصہ ناکارہ ہو جاتا ہے اور کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
فالج کی وجوہات
فالج ہونے کی دو وجوہات ہیں
اگر دماغ کی شریانوں میں خون کے بہاؤ کی رفتار زیادہ ہو جائے تو زیادہ پریشر کی وجہ سے دماغ کی شریانیں پھٹ جاتی ہیں جس کی وجہ سے دماغ کے اس حصے سے کنٹرول ہونے والا جسم کا حصہ ناکارہ ہو جاتا ہے اور حرکت نہیں کر پاتے
بعض اوقات دماغ کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے پھنس جاتے ہیں جس سے دماغ کے اس حصے کو خون کی سپلائی منقطع ہو جاتی ہے اور اس حصے کے نیورونز مرنے لگتے ہیں جس سے جسم کا وہ حصہ ناکارہ ہو جاتا ہے جو دماغ کا وہ حصہ کنٹرول کرتا رہا ہو جس کے نیورونز ناکارہ ہو گۓ ہوں۔
علامات اور تشخیص
فالج ہونے سے قبل اس کی چند علامات درج ذیل ہیں
چہرے کی ایک طرف کا ڈھلک جانا اور کام نہ کر پانا. اسے مشکوک افراد کے مسکرانے سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
میں شدید درد ہونا جو کہ پہلے ہونے والے عام سر درد سے مختلف ہو۔
کے ایک بازو کا کام نہ کرنا۔ متاثرہ فرد کے دونوں بازو سیدھے اوپر کرنے سے اس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے اگر فالج ہونے والا ہے تو ایک بازو دوسرے کی نسبت کم سیدھا ہو گا۔
فرد کا کوئی آسان سے آسان بات نہ سمجھ پانا اور زیادہ تر سوالات کا الٹ جواب دینا۔