دردِ شقیقہ اسے آدھے سَر کا درد بھی کہا جاتا ہے۔یہ بہت تیز ہوتا ہے حتّٰی کہ پورے جسم پر اس کا اثر پڑتا ہے۔ یہ درد آنکھوں سے شروع ہوکر سَر کے پچھلے حصّے تک پہنچتا ہے اور اکثر18،19سال کی عمر سےاس کی ابتدا ہوجاتی ہے جو تقریباً40سال کی عمر تک چلتا ہے۔ مَردوں کی بَنِسبت عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ کبھی بچّے بھی اس میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ زیادہ غصّہ کرنے، باہَر سفر کرنے اور کھٹی چیزیں کھانے سے اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی طرح جن مقامات پر تیز روشنی یا زیادہ شور ہو وہاں اس میں اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ تاریک اور خاموش جگہوں پر اس میں کمی آجاتی ہے۔ یہ درد نیند پوری نہ ہونے اور رات دیر تک فضولیات میں لگے رہنے کے سبب بھی ہوتا ہے۔ نیند کی مقدار یادرکھئے! سَردَرْد کا ایک بہت بڑا سبب نیند کی کمی بھی ہے، لہٰذا چھوٹے بچّوں کیلئے12سے15گھنٹے،15تا40سال والوں کیلئے سات سے آٹھ گھنٹے جبکہ40سال سے زائد عمر والوں کے لئے چھ گھنٹے کی نیند ضَروری ہے۔