Search

juniper berries/ابہل

ابہل

(juniper berries )

دیگر نام۔

عربی میں حب العرعر ، فارسی میں تخم رہل، ہندی میں بو بیر ، بنگالی میں ہوشا،گجراتی میں ہو ش،سندھی میں آہو پیر،انگریزی میں جونیراور لا طینی میں جونی پرس کہتے ہیں ۔

فیملی۔

cupressaceae

ماہیت۔

ابہل جنگلی پیر یعنی جھڑبیری کے پھل کے برابر گولی لال دار چینی کے رنگ کا جس میں تخم ہوتے ہیں یہ دو قسم کا ہو تا ہے چھوٹا اس درخت کے پتے سرسوں کی طرح دوسرا بڑا اس درخت کے پتے جھاڑ کی طر ح ہوتے ہیں دونو ں قسم کے درختوں کا پھل جنگلی بیر کے برابر سرخ رنگ کا ہو تا ہے اور اس کے اندرکئی تخم پو شیدہ ہوتے ہیں اس کا پوست پختہ ہونے پر سیاہ ہو جاتاہے طب میں پھل مستعمل ہے جوکہ ابہل کے نام سے مشہور ہے ان میں کئی تخم ہوتے ہیں ان سے نصف تا ایک فیصدی تیل ہو تا ہے جس کو اولیم جونیپر کہتے ہیں یہ شرابوں کو معلوم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتاہے

مقام پیدائش

یہ نیپال،بھوٹان، مغربی کوہ ہمالیہ میں تقریباًدس ہزار فٹ بلندی پر کثرت سے پیدا ہو تا ہے پاکستان میں کشمیر کے علاوہ صوبہ سرحد اور بلو چستان میں بکثرت پایا جاتا ہے اس کے علا وہ امریکہ یورپ ایران ہنگری روس اٹلی سایبریا وغیرہ میں بھی پا یا جاتا ہے

یونانی اطباء ویستوریدوس اور بقرانے بھی اس کو استعمال کیا جا تا ہے

ذائقہ

شیریں کے علاوہ کسی قدربلساں کی طرح چرپرا مزہ ہو تا ہے

مزاج

گرم و خشک درجہ دوم

افعال

محلل قوی مجفف ملطف جالی مقوی معدہ کاسرریاح مدرقوی معمولی قابض

استعمال

محلل ملطف اور مفتح ہو نے کی وجہ سے فالج استر خائے عصب اور تنگی تنفس کیلئے سفید ہے مقوی معدہ اور کاسر ریا ح ہونے کی وجہ سے قراقر شکم اور امراض معدہ میں مستعمل ہے ابہل قابض بھی ہے اس لئے ذرب سنگرہنی کیلئے مفید ہے مدر ہونے کی وجہ مر ض استسقاء کو فائدہ کرتا ہے ملطف و مفتح ہونے کے با عث سنگ گردہ و مثانہ میں مفید ہے اور ادراربول و حیض کیلئے استعمال کیا جاتاہے اس قدر مدر بول ہے کہ بکثرت استعمال سے بوالدم ہو جا تا ہے اگر حاملہ کو متو اتر استعمال کر وایا جائے تو مسقط جنین ہے ابہل حاد بالذع ہے لٰہذا کرم شکم کا قتل و اخراج کرتاہے

محلل ہونے کی وجہ سے بعض قسم کے اورام میں مستعمل ہے مجفف اور جالی ہونے کے باعث زخمو ں قروح سیا عیہ خبیثہ اور پرانے زخموں میں بطورزورداستعمال ہو تاہے ۔ جا لی ہو نے کی وجہ سے جلد کو سیاہی اور میل وغیرہ کو صا ف کر دیتا ہے

Product Review Video Heading