Search

Cuttle Fish Bone/کف دریا

سمندر جھاگ’’کف دریا‘‘

  • (Cuttle Fish Bone)

دیگرنام

عربی زید الجر فارسی میں کف دریا سندھی میں سمندر پھین اور لاطینی میں کٹل فش بون

ماہیت

ایک بحری جانور کی ریڈھ کی ہڈی ہے جوکچھ عرصہ کے بعد خاص شکل اختیار کرلیتی ہے

اس کا رنگ سفید جال دار اور ذائقہ پھیکا ہوتا ہے

مزاج

گرم خشک بدرجہ دوم

استعمال

جالی ہونے کی وجہ سے امراض چشم مثلاًغیار بیاض چشم دھند جالا پھولا کو دور کرنے کیلئے سرمہ کی طرح باریک پیس کر یا دیگر ادویہ کے ہمراہ پیس کر استعمال کرتے ہیں جالی ہونے کی وجہ سے چہرے کے سیاہ داغ اور جھائیں کے علاوہ جلدی داغ دھبوں مثلاًبہق برص کلف چھیپ وغیرہ کو دور کرنے کیلئے ابٹن میں شامل کرتے ہیں تنہایا دیگر ادویہ کے ہمراہ جلائے دندان کیلئے بطور سنون مستعمل ہے پرانے گڑ میں ملافررجہ کرنے سے حیض جاری ہوسکتا ہے

نفع خاص

مدرحیض ،مجلی بصر

مضر

قریب بسم ہے

مصلح

روغن کدو

بدل

حجرقیثور

مقدارخوراک

خوردنی طور پر مستعمل نہیں کیونکہ زہریلی دوا ہے

Product Review Video Heading