حلزون
(Conch Shell)
دیگرنام۔
عربی میں حلزون یاناقوس ،فارسی میں سفیدمہرہ سندھی میں سمندجوکوڈ اور عام زبان میں گھونکہ یا بری سیپ اور انگریزی میں کونچ شیل کہتے ہیں۔
ماہیت۔
مشہور چیز ہے دریاؤں اور نہروں میں ملتاہے۔دریائی گھونگہ بڑا اور نہری چھوٹاہوتاہے۔اس کی شکل مختلف ہوتی ہے۔رنگ سفید مائل بزوری اور ذائقہ پھیکا اور بدمزہ ہوتاہے۔
مزاج۔
سردخشک درجہ دوم۔
افعال واستعمال۔
مدمل زخم اور مدرحیض ہے۔تازہ گھونکے کا پانی آنکھ میں ٹپکاناپڑبال کا دافع ہے شہد کے ساتھ آنکھ میں لگانا زخم کے نشانوں کو مٹاتا ہے اور چیچک کے دانوں سے آنکھ کی حفاظت کرتاہے۔حلزون کوجلاکر سرکہ میں پیشانی پر لیپ کرنا نکسیر کو روکتاہے۔ہمراہ مرمکی دافع قولنج ہے۔
مقدارخوراک۔
تین سے چھ گرام ۔
کشتہ حلزون
کھانسی دمہ درد سینہ زہریلے بخاروں اورگنٹھیا میں نافع ہے۔
(کشتہ سنکھ (درہاتھی سونڈی
وبائی امراض اور بخاروں میں مفید ہے۔زہریلے جانوروں کے کاٹے کا تریاق ہے۔
خصوصاًسانپ کا تریاق ہے۔