نوشادر
’ملح الفار‘‘
Ammonium Chloride
دیگرنام
عربی میں ملح النار ہندی میں نوسادر ،بنگالی میں نشیدل سنسکرت میں نرسادر انگریزی میں ایمونیم کلورئیڈ کیمیا والے عقاب اور لاطینی میں
Ammonium Chloridul کہتے ہیں
ماہیت
نوشادر ٹکیہ یا قرصوں کی شکل میں ملتا ہے
نوشادر ٹھیکری اس کی شکل ٹوٹے ہوئے گھڑے کی ٹوٹی ہوئی ٹھیکریوں کی طرح ہوتی ہے
ڈنڈا نوشادر جولمبا اور مستطیل شکل کو ڈنڈے کی طرح ہوتاہے جوہر نوشادر جس کی قلمیں ست پودینہ کی طرح شفاف چمک دار ملتی ہیں
یہ قیمتی اور تیز اثر بھی ہوتاہے
مزاج
گرم خشک ۔۔۔درجہ سوم
افعال
مدربول جالی ملطف مواد محلل اورام مجفف اخلاط تریاق نزلہ و زہر منفث بلغم ،محرک جگرہ معدہ
استعمال
نوشادر کو امراض جگر و معدہ مثلاًورم کبدعظم کبد ضعف جگر ضعف معدہ میں بکثرت استعمال کیاجاتاہے مدربول ہونے کی وجہ سے سنگ گردہ و مثانہ استسقاء میں نافع ہے منفث بلغم ہونے کی وجہ سے تنگی تنفس کھانسی میں استعمال کرتے ہیں درد شکم اور اپھار فوراًدور کرتا ہے نوشادر کو عظم طحال اور یرقان میں بکثرت استعمال ہوتاہے
بیرونی استعمال
جالی ہونے کی وجہ سے بطور سرمہ آنکھوں کے امراض مثلاًجالا پھولا دھند بیاض چشم اور جالا وغیرہ میں لگاتے ہیں محلل اورام و جالی ہونے کے باعث جلدی امراض خصوصاً برص قوبا گنج اور زخم و جلدی داغ دھبوں کیلئے طلاء ضماداً مفید ہے اور بچھو یا زہریلے جانوروں کے ڈنگ پر لگانا مفید ہے
نفع خاص
مقوی جگر تریاق زہر
مضر
احثاء کو
مصلح
دودھ روغنیات
مقدارخوراک
دورتی سے ایک ماشہ تک
مشہورمرکب
حب کبدنو شادری مشہور دواہے۔جس کا جزو عظم نوشادرہے جوکہ جگر و معدہ کے تقریباً تمام امراض میں مفید مستعمل ہے