Search

Ambergris/عنبر

عنبر’’ایمبر گرس ‘‘عنبراشہب

Ambergris

دیگرنام

Ambra Grasea

انگریزی میں

Ambergris

ماہیت

اس کی اہمیت میں اختلاف ہے یہ مشہور قسم کی خوشبودار دوا ہے خیال کیاجاتاہے کہ بعض جزیروں میں خاص قسم کی مکھی کے شہد کی طرح کا چھتہ ہے جو بارش اور طوفان وغیرہ سے ٹوٹ کر سمندر میں آجاتاہے۔اس کا شہد پانی میں حل ہوجاتاہے

اور موسم سرما میں سمندر کے کناروں تک آلگتا ہے

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک سمندری جانور اسفرم ویل کے شکم سے نکلتاہے

یہ مومی مادہ ہے

جو سردپانی میں حل نہیں ہوتا اورسمندر میں سطح آب پر تیرتا ہوا ساحل پر آجاتاہے

یہ تین قسم کا ہوتاہے

لیکن رنگت کے لحاظ سے بہترین عنبراشہب ہوتاہے

جوکہ سفید زردی مائل اور بہت خوشبودار ہوتاہے اور اشہب اس سیاہ رنگ کو کہتے ہیں جس کی سفیدی غالب ہو

مزاج

گرم دو۔۔۔خشک درجہ اول

افعال

مفرح و مقوی قلب و دماغ محرکب باہ ،محرک حرارت غریزی میں مقوی اعصاب ہے

استعمال

عنبر کو زیادہ تر اعصاب دماغ اور قلب کے امراض باردہ میں استعمال کیاجاتاہے

چنانچہ فالج لقوہ رعشہ کزاز خدر ضعف دماغ واعصاب ضعف قلب خفقان وغیرہ میں مفرحات میں شامل کرکے کھلایا جاتا ہے

محرک باہ ہونے کے باعث ضعف باہ مبہی دواؤں میں شامل کرتے ہیں

حرارت غریزی کے ضعف کے وقت اس کو برانگیختہ کرنے کیلئے کھلایا جاتاہے

عنبر کا کھانا بوڑھوں کیلئے مفیدہے

ضعف اور زخم معدہ کو زائل کرنے کیلئے بھی استعمال کرایا جاتاہے

خالص عنبر پہچان

۱۔

ملانفیس نے بتایا ہے کہ عنبر کو شیشی میں ڈال کر کوئلوں کی آگ پر رکھیں اگر تیل یا موم کی طرح پگھل جائے تو اصلی ہے ورنہ نہیں

۲۔

ذراسا آگ پر ڈالیں تو خوشبوداردھواں دے گا

نفع خاص

محرک باہ ،محافظ غریزی

مضر

آنتوں اور جگر کے لئے

مصلح

صمغ،عربی ،طباشیر

بدل

مشک اور زعفران

مقدارخوراک

ایک رتی سے تین رتی تک

مشہورمرکب

حب عنبر مومیائی خمیرہ گاؤ زبان عنبری خمیرہ ابریشم

 

Product Review Video Heading