Search

Soap Stone/سنگ جراحت

سنگ جراحت

(Soap Stone)

دیگرنام

سنسکرت میں ڈگدھ عربی میں حجرالاعرابی ہندی میں سیلکھڑی اور انگریزی میں سوپ سٹون

ماہیت

ایک قسم کا پتھر ہے جوکہ نرم اور سفید ہوتاہے اس کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے

مزاج

سردخشک بدرجہ دوم

افعال

مجفف حابس خون قابض دافع لشہ دامیہ

استعمال

مجفف ہونے کی وجہ سے زخموں کو خشک کرنے کیلئے مرہموں میں شامل کیاجاتاہے

اس کوباریک پیس کر تنہا ذروراً جراحات اور حبس خون کیلئے استعمال کرتے ہیں مجفف ہونے کی وجہ سے جریان منی سیلان الرحم قروح گردہ و مثانہ اور معدے میں رطوبت کی کثرت کے وقت سفوفاًاستعمال کرتے ہیں

اسہال دموی میں گائے کی چھاچھ کے ہمراہ کھلاتے ہیں

نفع خاص

حابس الدم

مضر

مثانہ کو

مصلح

گھی شکر

بدل

گل ملتانی

مقدارخوراک

ایک سے تین گرام

 

Product Review Video Heading