شنگرف زنجفر (Cinnabar)
دیگرنام
عربی میں زنجفر گجراتی میں سنگرف مرہٹی میں ہنگول بنگلہ میں مہنگل اور انگریزی میں سناباریا سنابرس کہتے ہیں
ماہیت
مشہور معدنی چمک دار قلمیں ہیں جوکہ نہایت سرخ رنگ کا قلمدار چمکیلا ہوتا ہے
جس کو شنگرف رومی کہتے ہیں
یہ عموماً ڈلیوں کی شکل میں ملتا ہے
چینی یا مٹی پر اس کی ڈلی کو رگڑ ا جائے تو سرخ رنگ کی لکیر پڑجاتی ہے
شنگرف پانی سے آٹھ گنا بھاری ہوتا ہے
اس میں 75 فیصدی پارہ ہوتا ہے
دوسری قسم کا شنگرف مونگے جیسا یعنی کاٹھا اس کی چمک کم ہوتی ہے
اور ڈلی سخت قلمیں نہیں ہوتیں
یہ پارہ اور گندھک کا قدرتی مرکب ہے
اس کا ذائقہ بدمزہ ہوتا ہے
مزاج
گرم خشک درجہ دوم
افعال
قابض مجفف محلل کشتہ شنگرف مقوی بدن مقوی باہ ممسک مقوی اعصاب دافع امراض بلغمی و حمیات کہنہ اور مصفیٰ خون
بیرونی استعمال
شنگرف کو قابض و مجفف ہونے کی وجہ سے مراہم میں شامل کرکے تحفیف قروح کے لئے اور قروح کے سیلان خون کو روکنے کے لئے استعمال کرتے ہیں
اورام باردہ کی تحلیل کیلئے ضماد کرتے ہیں
آتشک و قروح خبیشہ میں اس کی دھونی دیتے ہیں
استعمال کشتہ شنگرف
مقوی اعصاب و دافع امراض بلغمیہ ہونے کی وجہ سے نزلہ زکام کھانسی دمہ لقوہ فالج وجع المفاصل اور نقر س میں استعمال کرتے ہیں
مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے آتشک جزام اور پرانے بخاروں میں استعمال کرتے ہیں
نفع خاص
امراض اعصاب ،مندمل زخم
مضر
کرب اور خفقان پیداکرتا ہے
مصلح
گھی دودھ اور لعابیات
بدل
شادنج مغسول
مقدارخوراک
ایک چاول سے دو چاول تک