Search

Potassium Nitrate/شورہ قلمی

شورہ قلمی پوٹاشیم نائٹریٹ

لاطینی میں

ُPotassi Nitras

انگریزی میں

Potassium Nitrate

دیگرنام

گجراتی میں شورہ کھار بنگالی میں سورما پنجابی میں شورہ اور انگریزی میں پوٹاشیم نائیڑیٹ کہتے ہیں

ماہیت

سفید رنگ کی چمکدار قلمیں چھ پہلوکی سی ہوتی ہیں جن کا مزہ نمکین اور سردہوتاہے

یہ سوڈیم نائیڑیٹ اور پوٹاشیم سے کیمیاوی طور پر تیار کرلیا جاتا ہے

یہ ایک حصہ ٹھنڈے پانی میں اور ایک حصہ دوگنا گرم پانی حل ہوجاتاہے

مقام پیدائش

پاکستان و ہندوستان اور دیگر ملکوں میں قدرتی طور پر شور دار زمین کی سطح پر سفید رنگ کا منجمد ملتا ہے

یا کیمیاوی طور پر تیار کیا جاتا ہے

مزاج

گرم خشک درجہ سوم

افعال

قاطع جالی مفتح بلغم مسہل مدر بول معرق مانع انجمادخون کثرت استعمال سے معدہ وآمعاہ میں خراش اور ضعف قلب پیداہوتاہے۔

استعمال

شورہ قلمی کو مدربول ہونے کی وجہ سے احتباس بول اور مخرج سنگ گردہ کے لئے شرباًو ضماداًاستعمال کیاجاتاہے

چونکہ یہ مدر ہونے کے ساتھ جالی بھی ہے لہذا قروح مجاری میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے

اور جالی کی وجہ سے بدن کی میل صاف کرنے اورحکمہ کیلئے طلاء مفید ہے

قاطع و مفتح ہونے کی وجہ سے عظم طحال میں بھی استعمال کیاجاتاہے

معرق ہونے کی وجہ سے بخاروں میں مفید ہے

شورہ انجماد خون کو روکتاہے لہذایہ نقرس اور صداع سکری کے ازالہ کیلئے نافع ہے

شورہ کی کثرت استعمال سے دست آنے لگتے ہیں کیونکہ معدہ و آمعاءمیں خراش ہوتی ہے

یہ گردوں سے جلد خارج ہو جاتا ہے

احتیاط

ضعف قلب و معدہ آمعاء گردے اور مثانے کے متورم ہونے کی حالت میں اسکو استعمال نہیں کرنا چاہیے

نفع خاص

مدربول

مضر

گردے کو

مصلح

شہد اور کتیرا

بدل

نمک اندرائن

مقدارخوراک

ایک سے ڈیڈھ گرام

مشہور مرکب

اندری جلاب دوائے سوزاک دوا پتھری

 

قلمی شورہ بنانے کا نسخہ

آپ نہایت آسانی سے اپنے گھر پر بنا کسی زحمت کے قلمی شورہ بنا سکتے ہیں۔ مرک سے کسی بھی طور معیار میں کم نہ ہوگا

درکار اشیاء

پوٹاشیم کاربونیٹ 170 گرام

نائٹرک ایسڈ (تیزاب شورہ) 156 گرام

پانی 498 گرام

شیشے کا لیبارٹری والا بیکر نہ ہو تو اچھی پلاسٹک کے ٹب یا بالٹی

 

احتیاطی تدابیر

کبھی بھی تیزاب میں پانی نہیں انڈیلنا

البتہ پانی میں تیزاب ملایا جا سکتا ہے

یہ کام کھلی ہوادار جگہ پر کریں

بند کمرے میں نہ کیا جائے

 

طریقہ کار

1 شیشے کے بیکر میں498 گرام پانی ڈالیں

2 اب قدرے آہستہ تیزاب شورہ انڈیل دیں

3 پوٹاشیم کاربونیٹ کو تھوڑی سی دیر میں دو یا تین بار میں 170 گرام ڈال دیں

ہلکی سی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہو گی

کسی سلور یا پیور سٹیل کے ایسے برتن میں انڈیل دیجئے جو آسانی سے 4 گھنٹے کے لئےفریزر (برف خانے) میں رکھا جا سکے

برتن کا درجہ حرارت معمول پر آ جائے تو فریزر میں رکھئے

4 گھنٹے بعد نکال کر پانی اتار دیجئے نیچے خوبصورت ترین قلمیں بیٹھ چکی ہوں گی

یہ سب اشیا آسانی سے کسی بھی کیمیکل سٹور یا سائنٹفک سٹور سے مل جائیں گی

Product Review Video Heading