Search

Iron Rust/خبث الحديد

لوہے کا میل ’’خبث الحدید‘‘

دیگرنام

عربی میں خبث الحدید فارسی میں چرک آہن گجراتی میں لوزنگ مرہٹی میں لوہ کیٹ ہندی میں منڈور پشتو میں دہ اوسپنے خرکی اور انگریزی میں آئرن رسٹ کہتے ہیں

ماہیت

لوہاپگھلانے کے وقت اس سے جدا ہوتاہے اس کا رنگ سیاہ اور ذائقہ کسیلا ہوتا ہے

مزاج

گرم خشک درجہ سوم

افعال

مقوی معدہ و جگر مقوی مثانہ دافع سلسل البول حابس الدم بواسیر

استعمال

خبث الحدید کو مدبرو مغسول کرنے کے بعد استعمال کیاجاتاہے۔یا اس کو کشتہ بھی بناتے ہیں نہایت خشکی لاتاہے اور معدہ و قلب کو قوت بخشتا ہے منہ سے خون آنے کو مفید ہے بواسیر اور طحال کو نافع ہے فولاد کیطرح اس کا بھی خضاب تیار کیا جاتا ہے

نفع خاص

حابس ،مقوی جگر

مصلح

روغنیات

مقدارخوراک

خبث الحدید یا کشتہ خبث الحدید۔۔۔ایک رتی سے دو رتی تک

مشہور مرکب

معجون خبث الحدید کشتہ خبث الحدید معجون فنجنوش

Product Review Video Heading