نام: (ہندی)جوکھار۔ (عربی) نطرون شعیر۔ (بنگالی)یوچھار۔ دکن:جھاڑکانمک۔ (انگریزی) کاربونیٹ آف پوٹاش
ماہیت: گندم کی شکل کا مشہورزردی مائل غلہ جس میں نشاستہ اور نائٹروجنی مادہ کے علاوہ لوہا اورفاسفورس ایسڈ پایاجاتاہے۔ جو کے سالم پودے کوجلاکراس کی راکھ پانی میں حل کرکے دن میں تین 4 بارہلاتے رہتے ہیںپھر چوتھے روز پانی نتھار کرخشک کر لیتے ہیں۔
مزاج: گرم وخشک درجہ سوم
Carbonate of Potash / جوکھار
ذائقہ: شوروتلخ
مقدارخوراک: نصف سے ایک گرام
افعال واستعمال: مدربول،مفتت سنگ گردہ ومثانہ،مقوی معدہ(معدہ کو طاقت اور قوت دینے والی) وہاضم،مخرج بلغم، ورموں ؍ریاح اور بلغم کو تحلیل کرتا ہے۔ قولنج کوفائدہ دیتا ہے۔ مناسب دوائوںکے ہمراہ بلغمی کھانسی کو مفیدہے۔ سدہ کھولتا ہے۔ مثانہ کی پتھری دفع کرتاہے۔ بارباراستعمال کرنے اسے امعاء کے عضلی طبقے کو مفلوج کرکے اسہال لاتاہے۔ (غیرسمی)