Search

Wax/موم

موم ’’شہد کی موم‘‘

Wax

دیگرنام۔

عربی میں شمع سندھی میں نسین بنگالی میں مونی اور انگریز ی میں ویکس کہتے ہیں ۔

ماہیت۔

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے حاصل ہونے والی مشہور عام چیز ہے۔شہد کی مکھی کے پیٹ کے اردگرکیسہ دار غدود ہیں ۔ان سے موم بطور فضلہ نکلتی ہے۔یہ زرد رنگ کا منجمد مرکب ہے۔چھونے سے اس میں تیل کی طرح چکناہٹ محسوس نہیں ہوتی ۔یہ 144سے 148درجہ فارن ہائیٹ پر پگھل

جاتی ہے۔یہ گرم کرکے تارپین میں حل پذیر ہے ۔ اس کا ذائقہ چکنا اور بدمزہ ہوتاہے۔

مزاج۔

معتدل ،بعض کے نزدیک گرم درجہ دوم اور خشکی و تری میں متعدل ۔

افعال۔

محلل و ملین اورام صلبہ۔مسکن اوجاع ،منبت لحم۔

استعمال۔

موم کو مرہم بنانے میں بکثرت استعمال کرتے ہیں اور موم کو ورموں کو تحلیل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ کھانسی تصیفہ آواز اور درد سینہ میں استعمال کرتے ہیں ۔

موم سے روغن بھی کشید کیاجاتاہے جو فالج لقوہ اور عصبی دردوں کیلئے مفید ہے۔پٹھوں کو نرم کرکے درد کو تسکین دیتاہے۔

اگر دو تولہ موم کے ہمراہ صدف سوختہ دو گرام مالا کر گولیاں بنائی جائیں تو ایک گولی کھانے کےبعد دودھ پینے سے دست یا قراقر نہیں ہوتاہے۔

نفع خاص۔

محلل اورام ۔ملین اعصاب۔

مضر۔

مقلل اشتہا۔

مصلح۔

روغن کنجد ۔

بدل۔

آرد باقلا۔

مقدارخوراک۔

نصف گرام سے ایک گرام یا ماشہ تک

Product Review Video Heading