مروارید
’’موتی‘‘سچے موتی
Pearls
دیگرنام
عربی میں لولویادر فارس میں مردارید ،ہندی میں موتی اور پنجابی میں سچے موتی جبکہ انگریزی میں پرل کہتے ہیں
ماہیت
مرداریدمشہور چیز ہے جو خاص قسم کی سیپ کے اندر سے چھوٹے بڑے نکلتے ہیں جوکہ دانہ خشخاش کے برابر ڈول سے ہوتے ہیں اور یہی دواًء مستعمل ہیں لیکن ان کا سائز مختلف بھی ہوتاہے۔اور جتنابڑا موتی ہوگا بہتر تصور کیا جاتا ہے
اصلی موتی کی شناخت
اصلی مروریدکو آب لیموں میں ترکیاجائے تو نرم ہوجاتاہے جبکہ کانچ یا پلاسٹک کے نقلی موتی سب یکساں گول ہوتے ہیں اور آب لیموں میں نرم ہوتے ہیں اور پیسنے میں کانچ کی طرح سخت اور کرخت ہوتے ہیں
اصلی مرواریدکا رنگ سفید و براق لیکن جس موتی میں میں ذرا سی زردی یا سرخی کی جھلک ہوتی ہے اسے زیادہ پسندکیاجاتاہے چونے جیسا بے آب موتی سب سے نکماسمجھاجاتاہے
مقام پیدائش
بحرہندو بحر عرب ،لنکا بصرہ وغیرہ
مزاج
معتدل بعض کے نزدیک سرد خشک درجہ دوم
افعال
مقوی اعضاء رئیسہ مقوی بصارت قابض حابس الدم
استعمال
مرورید مقوی اعضاء رئیسہ ہونے کی وجہ سے ضعف قلب وسواس جنون خفقان ضعف معدہ وجگر اور گردہ میں استعمال کیاجاتاہے قابض ہونے کی باعث جریان سیلان الرحم کژت حیض اسہال دموی میں مستعمل ہے حابس الدم ہونے کی وجہ سے خون بواسیر منہ سے خون آنے اور بہتے ہوئے خون خونی اور صفراوی دستوں کو بندکرتاہے
مقوی بصر ہونے کی وجہ سے سرموں میں شامل کرکے آنکھوں میں لگاتے ہیں
خسرہ چیچک اور کاکڑا لاکڑا موتی جھرا میں دانے نکلنے کیلئے مشہور اور مستعمل دوا ہے
اس کے استعمال سے مذکورہ امراض کے دانے جلد نمودار ہوجاتے ہیں اور اعضاء رئیسہ محفوظ رہتے ہیں
خاص بات
اس کو بغیر حل کئے ہوئے استعمال نہ کریں ۔اس کو کھرل کرنا ہوتو آب لیموں کے چند قطرے ملالیں
نفع خاص
مقوی قلب
مضر
بے ضرر
بدل
سیچی سیپ
مقدارخوراک
صلایہ کی ۔نصف رتی
مشہور مرکب
خمیرہ مروارید
یہ ضعف قلب ،خفقان حصبہ جدری اور موتی جھرے میں تقویت قلب و دماغ کیلئے استعمال کراتے ہیں
کشتہ مرورید
جوکہ مذکورہ افعال میں زیادہ قوی اور امراض مذکورہ میں سریع الاثر ثابت ہوتاہے
مقدارخوراک
دو سے چار چاول تک