Search

Gowrie/خرمہرہ

کوڑی ’’خرمہرہ‘‘کوڈی

Gowrie

دیگرنام۔

عربی میں ودع فارسی میں خرمہرہ سندھی میں کوڈیوں بنگالی میں کڑی پنجابی میں کوڈی اور انگریزی میں گوری کہتے ہیں ۔

ماہیت۔

سیپ کی مانند ایک دریائی جانور کا خیال ہے جو دریا اور سمندر سے نکلتاہے اس کی پیٹھ پر دانے سے ہوتے ہیں یہ سفید اورپیلی رنگت میں ہوتی ہے۔اور بطور دو اپیلی کوڈی استعمال ہوتی ہے اس کا ذائقہ بدمزہ اور پھیکا ہوتاہے۔

مزاج۔

گرم خشک۔۔۔بدرجہ دوم۔

افعال۔

مجفف قوی ،مسخن جالی ،مقطع،محلل اوربلغمیہ ۔۔

استعمال بیرونی۔

مجفف اور مسخن ہونے کی وجہ سے ضمادکرنے سے اعضاء کی رطوبت کو خشک کرتی ہے اورام بلغمی کو تحلیل کرتی ہے۔جالی اور مقطع ہونے کی وجہ سے بیاض چشم کو دورکرتی ہے اور جلد کے نشانات کو زائل کرتی ہے۔مجفف ہونے کی وجہ سے عروق چشم کوبھی فائدہ پہنچاتی ہے۔

جب کان بہتاہو تو زرد کوڑی جلاکر اس کی رکھ کان میں نلکی کے ذریعے ڈالیں ۔اوپر سے لیموں کا رس ڈالیں تو جوش پیداہوکر کان صاف ہوجاتاہے۔زرد کوڑی سرکہ میں تین روز بھگو کر خشک کرکے پانی میں گھس کر مہاسوں پر لگانا لیموں کے رس میں گھس کی مہاسوں پر لگانا بھی مفیدہے۔

نفع خاص۔

مجلی بصرومجفف زخم ۔

مضر۔

پھیپھڑے کیلئے ۔

مصلح۔

شہد یا سرکہ ۔

بدل۔

گھونگھا۔

مقدارخوراک۔

کشتہ کوڑی۔۔۔ایک گرام تک۔

Product Review Video Heading