Search

Isinglass/سریشم ماہی

 

Isinglassنام:(ہندی) سریش مچھلی۔ (فارسی)سریشم ماہی (عربی)غری السمّک۔ (انگریزی) آئی سنگلاس۔

 

ماہیت:مختلف قسم کی سٹرجن نامی مچھلی کے صاف پھنکوں کوباریک باریک ریشوں میں کاٹ کر خشک کرلیتے ہیں۔ خشک حالت میں اس کے ریشم کے سے تار ہوتے ہیں مگر ان میں ذرا سختی ہوتی ہے۔ حل ہونے کے بعداس میں چیپ اور لعاب پیداہوجاتا ہے۔

مزاج:گرم وخشک درجہ دوم

مقامِ پیدائش: روس،یورپ۔ روسی سریش ماہی بہترین ہوتی ہے۔

ذائقہ:بدمزہ رنگ: سفید بو:بدبودار

مقدارخوراک: 1سے 2گرام

افعال واستعمال: مقوی،مجفف(خشکی کرنے والی) اور مغری (چپک جانے والی) ہے۔ مرض سل اورنفث الدم میں اسے گائے کے دودھ میں جوش دے کرمصری ملا کرپلاتے ہیں۔ اطباء دہلی کامعمول ہے کہ ناخنوں کی سفیدی یاخرابی کیلئے ہمراہ سرکہ لگانامفیدہے۔ سفید داغ،منہ پھٹنے اور تازہ زخموں کیلئے ذروراً نافع ہے۔

 

Product Review Video Heading