Search

Sand Lizard/ریگ ماہی

ریگ ماہی سمک رمل

(Sand Lizard)

لاطینی میں

Lacerta Agilis

دیگرنام

فارسی اور اردو میں ریت کی مچھلی عربی میں سمکتہ الصیدا انگریزی میں سینڈ لیزرڈ جبکہ یونانی میں سفیقس کہتے ہیں

ماہیت

بہت چھوٹی مچھلی جوکہ تقریباًایک انگلی کے برابرہوتی ہے عموماًریت میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ریگ ماہی مشہور ہے اور گرگٹ کی طرح سفید چمکدار اور جلد پر خوبصورت نشان ہوتے ہیں

ریت میں دس بارہ گزتک گھس جاتی ہے

یہ سندھ اور مارواڑ میں عموماًجبکہ رحیم یارخان کے ریگستان میں عام ہوتی ہے

بعض اطباء کا خیال ہے کہ ریگ ماہی کی ایک قسم ریت میں ہوتی ہے

اور دوسری قسم پانی کے کنارے ہوتی ہے

اور دریائے نیل کے کنارے عموماً ملتی ہے اس کو سقنقور کہا جاتا ہے

مزاج

گرم وخشک درجہ دوم بعض کے نزدیک درجہ چہارم

افعال و استعمال

اس کو عموماً مقوی باہ ادویات میں شامل کرتے ہیں اگر اس کا طلا بناکر قضب پرلگایاجائے تو اس میں سختی اور فرہبی پیدا کرتی ہے

مقدارخوراک

ایک سے تین گرام یاماشے

مشہور مرکب

معجون ریگ ماہی معجون مقوی علوی خان والی معجون ثعلب وغیرہ

Product Review Video Heading