دھمانسہ(DHAMASA)
مختلف نام :مشہور نام دھمانسہ۔ہندی دھماسہ،دھماہہ۔سندھی ڈامویا ڈاماہو۔عربی شوکتہ البیفاء۔ بنگالی دارا لبھا۔ گجراتی دھماسو۔ لاطینی فارگونیا ارے بیکا۔
شناخت
بعض لوگ اسے جو انسہ کی قسم مانتے ہیں لیکن فی الحقیقت یہ اس سے علیحدہ چیز ہے۔ دھمانسہ بالخصوص ریتلی زمین میں پیدا ہوتا ہے اور ریت پر بچھا ہوتا ہے۔پتے باریک اورباقی تمام کانٹے ہی کانٹے ہوتے ہیں
یہ بالشت دو بالشت تک پھیلتا ہے
اس کے کانٹوں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے ڈوڈے بہت لگتے ہیں
مزا چرپرا،کھاری،کڑوا کھٹا،میٹھا اور کسیلا ہوتا ہے
اس کے پھول سرخی مائل کاسنی رنگ کے ہوتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان میں ہر جگہ بکثرت پیدا ہوتا ہے۔
فوائد
یہ بہت کثیر النفع بوٹی ہےاور اکثر امراض میں استعمال کی جاتی ہےاور اب تو اسے سرطان(کینسر ) کی بیماری کے لیے شافی قرار دیا گیا ہے اور جس طرح سرطان کے لیے بھارت و دیگر ممالک میں بن ککڑی دار چینی کو مفید قرار دیا گیا ہے
ذیل میں دھماسہ بوٹی کے مجربات درج کئے جاتے ہیں۔
امراض جگر:یہ مقوی جگر ہے
امراض معدہ میں اس کا فائدہ مسلم ہے
اس سے جگر کی گرمی دور ہوتی ہے اور استسقاء کے استعمال میں مفید ہے ۔
کھانسی
دھماسہ چار ماشہ، صاف پانی دس تولہ میں جوش دے کرچھان کر ایک تولہ شہد ملا کر پلائیں۔ کھانسی اور دمہ کےلئے بہت مفید ہے۔
اسہال
اسے ہم وزن مویز کے ساتھ جوش دے کر پینے سے اسہال بند ہو جاتے ہیں۔ اس کا خیساندہ یا جوشاندہ اسہال صفراوی کےلئے مفید ہے۔تین ماشہ دھماسہ و تین ماشہ مویزکا استعمال کیا جائے۔
فسادِخون
اس کا پورا پودا(شاخ، کانٹے وغیرہ)جب کہ وہ سبز ہو ، سایہ میں خشک کر کے باریک پیس لیں ۔جب بچہ پیدا ہو تو اُس کو غسل دینے والے پانی میں یہ سفوف ایک تولہ ڈال کر جوش دیں ۔ اس سے بچہ کوغسل دیں اور شہد کے ہمراہ اس کی گولیاں بقدر نخود بنا کر بچہ کی ماں کو ایک گولی روزانہ کھلائیں ۔ بہت جگہ تجربہ ہو چکا ہے ۔ اللہ کے کرم سے بچہ چیچک سے محفوظ رہتا جاری رکھیں ۔ اکتالیس روز کے بعد ہر ماہ میں سات دن ایک گولی بقدر روزانہ جوار بچہ کو دودھ میں حل کرکے پلائیں ۔ایک سال یہ عمل جاری رکھیں ۔اللہ تعالیٰ کی عنایت سے بچہ چیچک سے محفوظ رہتاہے۔ کئی گھروں میں یہ نسخہ خاندانی علاج کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔
دھماسہ بوٹی سے حمل کی حفاظت
اگر حاملہ کو حمل کے دنوں میں ہر روز بقدر نخود شہدودھماسہ سے تیار کی گئی گولی نگلوایا کریں توبچہ اور ماں دونوں جلدی امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔ یہ نسخہ بھی خاندانی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
اسقاط
دھماسہ ، شاہترہ ہم وزن باریک پیس کر گولیاں بقدر نخود بنالیں ۔ یہ گولیاں زبر دست مصفئ خون ہونے کے علاوہ اگر حاملہ ایام حمل میں ایک گولی روزانہ کھاتی رہے تو اس کا بچہ اٹھراہ کے عارضہ سے محفوظ رہتا ہے ۔قبل از وقت اسقاط نہیں ہوتا ۔ بچہ تندرست اور مضبوط پیدا ہوتا ہے۔
شربت دھماسہ:دھماسہ ، گورکھ پان ہر ایک بیس تولہ کو دو سیر پانی میں جوش دے کر صاف کریں اور تین پاؤمصری ملا کر قوام بنائیں۔
خوراک:دوتولہ صبح وشام ہمراہ عرق مکو دیں ۔
کمزورئ جگر، یرقان ، استسقاءسوالقنیہ کے لئے مفید ہے
فسادِخون
خون شدھ (صاف) کرنے کے لئے مفید ہے ، دھماسہ بیس تولہ ، ریوند چینی دس تولہ، سیاہ مرچ دو تولہ، سفوف بنائیں ، خوراک چار ماشہ ہمراہ پانی ۔پھوڑے پھنسی اور داد چنبل کےلئے مفید ہے۔
پھوڑے
دھماسہ کو پیس کر دنبل پر باندھنے سے پھوڑوں کو آرام آجاتا ہے۔
دھماسہ بوٹی کا کشتہ جات میں استعمال
کشتہ گئودنتی:گئودنتی کوکسی برتن میں رکھ کر بہت سے اُپلوں کی آگ میں شگفتہ کر لیں ۔ پھر اس کو پیس کر دھماسہ بوٹی کے رس میں تین دن کھرل کرتے رہیں اور ٹیکہ بنا کر خشک کر لیں ۔ اس کے بعد اسے دھماسہ کے ایک پاؤ نغدہ میں گل حکمت کرکے بیس سیراپلوں کی آگ دیں ۔ یہ عمل تین بار کریں ، گئودنتی کا بڑھیاکشتہ تیارہو گا، پیس کر رکھ لیں ۔
موسمی بخاروں کے لئے خاص طور مفید ہے ۔ خوراک ایک رتی سے دو رتی قبل از نوبت کھلائیں ۔بخار کی حالت میں بھی دے سکتے ہیں۔
کشتہ قلعی:دھماسہ بہت باریک پسا ہوا لے کراس میں سے نصف ایک ٹاٹ کے کپڑے پر بچھائیں۔ اس کی تہہ دو اُنگل برابر موٹی ہو۔ اس پر قلعی (شدھ) کے چھوٹے چھوٹے باریک ریزے ایک تولہ علیحدہ چن دیں ۔اوپر باقی نصف سفوف رکھ دیں اور ٹاٹ کو لپیٹ کر اس کے اوپر سیر بھر پرانے کپڑے لپیٹیں اور چار سیر اپلوں کے درمیان محفوظ مقام پر آگ دیں ۔ جب سرد ہو نکال لیں ۔ قلعی کشتہ ہو گی۔
فوائد
پیشاب کی سوزش ، جریان اور صفراوی بخاروں کے لئے مفید ہے۔خوراک آدھی رتی سے ایک رتی تک ، مکھن کے ساتھ کھائیں۔
کشتہ عقیق:عقیق سرخ کو آگ میں گرم کریں اور دھماسہ کے تازہ رس میں یہاں تک سرد کریں کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے۔پیس کر دھماسہ کے رس میں کھرل کر کے ٹکیہ بنائیں اور دس سیر اپلوں کی آگ دیں ۔ یہ عمل سات بار کریں ۔ عقیق کا بہترین کشتہ تیار ہو گا۔
فوائد
خونی پیشاب ، خونی دست ، کثرت ایام ، خونی قے ، پھیپھڑے سے خون آناوغیرہ کے لئے مفید ہے ۔ معدہ اور جگر کی تقویت کے لئے بہت مفید ہے ۔
کشتہ سنگ جراحت
سنگ جراحت 50 گرام ، سرمہ سفید 50 گرام ۔ دونوں کو سالم دھماسہ کے 2/1 کلونغدہ باریک کے درمیان مٹی کے بوتے میں رکھ کر گل حکمت کریں اور 20 کلو اپلوں کی آگ دیں ۔جب سرد ہو نکال لیں اور ادویہ کو پیس کر خشک کر کے شیشی میں محفوظ رکھیں۔ ہر قسم کے خون بہنے ، نکسیر، خونی پیشاب ، خونی بواسیر کےلئےمفید ہے۔
خوراک
دو رتی بالائی میں دیں