Search

Bengal Kino/کمرکس

کمرکس ’’چیناگوند‘‘ڈھاک کو گوند صمغ پلاس

 

Bengal Kino

 

Buteae Gummi

دیگرنام

چینا گوند چنی گوندڈھاک کو گوند اردو عربی اور فارسی میں صمغ پلاس ہندی میں کمرکس سنسکرت میں پلاش نریاش اور انگریزی میں بنگال کائنو کہتے ہیں

ماہیت

درخت پالاس کے تنے میں شگاف دینے سے جو رس نکل کر جم جاتاہے اس جمع کرلیتے ہیں اس میں کسی قسم کی کوئی بونہیں ہوتی اس درخت کی مکمل تفصیل پلاس پاپڑا میں دیکھیں

مزاج

گرم خشک

افعال

حابس سیلان الرحم ،ممسک و مغلظ منی مجفف قابض معدہ و آمعاء حابس اسہال

استعمال

کمراور رحم کی طاقت کیلئے دوسری دواؤں کے ہمراہ یا گھی میں بھون کر اس کی پنجری بناکر زچہ عورتوں کو کھلاتے ہیں اسی وجہ سے اس کانام کمرکس مشہور ہے ممسک و مغلظ منی ہونے کی وجہ سے مقوی باہ اور دافع رقت و جریان حابس سیلان سفوف ومعاجین میں بکثرت استعمال کیاجاتاہے۔قابض ہونے کی وجہ سے اس کو اسہال بندکرنے کیلئے سفوفاًاستعمال کرتے ہیں مجفف ہونے کی وجہ سے سیلان الرحم کیلئے حمولاًبہت زیادہ مستعمل ہے اس کو تنہا یا مصری کے ہمراہ سفوف کر کے دودھ کے ساتھ مذکورہ امراض میں استعمال کرتے ہیں قابض اور مقوی ہونے کی وجہ سے سنگرہنی اور خروج مقعد میں بھی استعمال کرتے ہیں

نفع خاص

حابس سیلان مغلظ منی و ممسک

مضر

اعضائے اسفل

مصلح

کتیرا دودھ گلاب صندل

بدل

گوند ببول

مقدارخوراک۔

ایک سے تین ماشہ

 

Product Review Video Heading