Search

Ginger/ادرک

ادرک زنجیل
(Ginger)
دیگرنام
عربی میں زنجیل رطب و یابس گجراتی میں ادو،بنگالی آور سندھی میں سنڈھ انگریزی میں جنجر فارسی میں شرنجیر ادراکم ہندی پنجاپی اردو
کشمیری میں ادراک اورسونٹھ ہی کہتے ہیں
لاطینی میں
(Zingiber Officinalis)
ماہیت
اس کا پوداتین چارفٹ بلند ہوتا ہے
پتے نو دس انچ لمبے ایک انچ چوڑے اور آگے سے نو کدار ہوتے ہیں پھول کی ڈنڈی دوتین انچ لمبی ہوتی ہے
اس کا پھول بہت کم اور باریک نکلتا ہے جوکہ بیگنی یا جامنی رنگ کے ہوتے ہیں
اس کو پھل نہیں لگتا اور زنجیل کا تخم ہو تا ہے
ادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے آلو کی طرح کاٹ کرزمین میں گاڑ دیے جا تے ہیں
کھادپانی اوردھوپ میں آہستہ آہستہ بڑے ہو کر ادرک بن جاتے ہیں
اس کو چیت و بیسا کھ میں بوتے ہیں اور اسوج و کاتک (ستمبراوراکتوبر )میں کھود کر نکال لیتے ہیں
ادرک کی دو اقسام ہیں
ایک ریشہ دار جوکہ بہت زیادہ پیداہوتا ہے۔ اوردوسرابغیرریشہ کے جوکم پیداہوتا ہے
خشک ہونے پر یہی سوکھ یا زنجیل بن جاتی ہے
مقام پیدائش
یہ برصغیرمیں کم و بیش پایا جاتا ہے
پاکستان میں پنجاب جموں کشمیرجبکہ ہندوستان میں پنجاب یوپی کے پہاڑی علاقوں میں پای اجاتا ہے
اس کے علاوہ مدارس کوچین بہار بمبئی سورت احمد آباد اور بنگلہ دیش میں پایا جاتا ہے
رنگ
سفید اور بھوراجبکہ زنجیل زرد رنگ کی ہوتی ہے
ذائقہ
تیزچیریرااورتلخ
بطوردواءاور غذاقدیم زمانے سے استعمال ہوتی ہے
خشک کرنے کاطریقہ
جوادرک بہت مدت تک زمین میں دبائی ہوتی ہے۔اورجب خوب پک جاتی ہے تو اس کو اوپر سے چھیل دیں اور سایہ میں خشک کر لیں
سونٹھ بن جائے گی
زنجیل کوجلدگھن لگ جاتی ہے
مزاج
ادرک گرم درجہ سوم خشک درجہ اول
مزاج زنجیل
گرم درجہ سوم خشک دوم جتنی پرانی ہوگی خشک زیادہ ہوجائے گی
افعال
مقوی باہ مقوی ذہن و حافظہ ہاضم کاسرریاح قاتل کرم شکم ملین منفت بلغم جالی
استعمال
سونٹھ بلغمی مزاج اشخاص کیلئے نہایت مفید دواء ہے
اس کو اکثر امراض معدہ مثلاًنفخ شکم دردشکم ضعف اشہتاء وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں مروڑ پیدا کرنے والی ادویہ کی مصلح ہے
مقوی باہ معجونات میں استعمال کرتے ہیں
بیرونی طور پرتیل میں جلا کریا دیگر ادویہ ہمراہ تیل بناکر مالش کرناریاحی دردوں مثلاًگھٹیا،فالج ،درد کمر میں مفید ہے
بطورسرمہ پیس کر آنکھوں میں لگانے سے جلا بھلا دھند کیلئے مفید ہے
کھانسی میں کھیلانا مفید ہے
پیٹ کے کیڑے مارتی ہے
معجون زنجیل نرم سیلان الرحم ضعف معدہ نسیان دردپشت اور ضعف باہ کے لئے اکسیر ہے
مرض سینگرہنی میں سونٹھ کو گھی میں بریان کر کے چھاچھ میں کے ہمراہ دن میں دو سے تین مرتبہ کھلانا مفید ہے
زنجیل بریاں دس گرام نمک طعام تین گرام ملاکر دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی ترشی دفع ہوجاتی ہے
قرآن پاک میں زنجیل کازکر
ترجمہ
اوران میں انہیں ایساجام پلایاجائے گا جس میں آمیزش زنجیل کی ہوگی
ارشادات نبوی ﷺ
حضرت ابو سعید الخدریؓروایت فرماتے ہیں
شہنشاہ روم نے رسول اللہﷺ کی خدمت اقدس میں ادرک کا مربہ ایک مرتبان تحفہ کے طور پر پیش کیا
حضورﷺنے اسے قبول فرمانے کے بعد تمام لوگوں کو اس کا ایک ایک ٹکڑا مرحمت فرمایا اور مجھے بھی ایک ٹکڑا ملا جسے میں نے کھا یا
کیمیاوی تجزیہ
چکنائی تین ء تین نشاستہ ساتء بیس اجزاء لمحی چار ء سات مو ازچر چار سو چہتر سوڈیم پانچ پوٹاشیم نوسو ترتالیس
کیلوریز 333 میگنیشم 256 فاسفورس 177/سلفر 1280
کلورائیڈ62ایک سو گرام خشک ادرک میں دیگرعناصر کی ترکیب ہے
ادرک میں 12 سے 15 فیصد پانی میں حل ہونے والے نمکیات ایک سو چار فیصد کے درمیان فراری تیل تارپین کے خاندان کے عناصر کے علاوہ ادرک کی خوشبو کی تندی کے جوہر کی وجہ سے جو کاربالک ایسڈ کے خاندان کا شحمی بیروزہ ہے
جدید مشاہدات اور اجزاء سے معلوم ہوتا ہے کہ جو فوائد لہسن کے بیان کیا جاتے ہیں مگرلہسن سے حاصل نہیں ہو سکے
وہی فوائد سونٹھ کے ہیں جوکہ حاصل کئے چکے ہیں
نفع خاص
محلل ریاح ہاضم طعام
مضر
امراض حلق حار کیلئے
مصلح
روغن بادام وشہد خالص
بدل
دارفلفل
مقدارخوراک
ایک ماشہ سے ڈیڈھ یا دو ماشے تک جبکہ حکیم رام لبھایا صاحب نے اپنی کتاب بیان الادویہ میں زنجیل کو ترکنا کا جز ہے
سونٹھ مرچ سیاہ فلفل دراز
عرق النساء کیلئے مجزب نسخہ
زنجیل اعلی قسم کا سفوف بناکر شہد خالص میں ملا لیں اور صبح و شام کھانے سے پہلے اسے پانی میں ایک چھوٹی چمچ سے یا ویسے ہی کھالیں
مشہور مرکبات
جوارش زنجیل معجون زنجیل جوارش جالینوس جوارش بسباسہ معجون نانخوای سفوف نانخوایٰ جوہرہاضم

Product Review Video Heading