Search

Castorium/جندبیدستر

جندبیدستر

(Castorium)

دیگرنام

عربی اور فارسی میں آش سگ آبی سندھی میں لدھڑے جاخصیہ مشہورنام جند بیدستر اور انگریزی میں کسٹوریم کہتے ہیں

ماہیت

اس میں اختلاف ہے کہ جندبید ستر کس جانور کے خصیے ہیں مگر اس پر سب کا اتفاق ہے کہ ایک جانور کے خصیوں کی منجمد شدہ رطوبت ہے

بعض کے بقول وہ جانور اودبلاکی طرح جبکہ بعض کے خیال میں وہ جانور کتے سے مشابہت رکھتا ہے بعض لوگ جانوروں کا خون خشک کر کے بطور جندبید ستر فروخت کرتے ہیں۔تازہ جندبید ستر میں بو اور رنگ نہیں ہوتا

اس کے رکھنے سے اس میں خودبخود پیدا ہوجاتی ہے جندبید ستر کیسہ یعنی تھیلی ہے جس کی لمبائی تین انچ اور گولائی انجیر کی طرح جس میں ایک رال دار رطوبت ہوتی ہے

یہ رال بہت حد تک ایتھر یا الکوحل میں حل ہوجاتی ہے

اقسام

زرد سرخ سایہ بہترین زرد خوشبو دار اور ٹوٹنے والا

ذائقہ

پھیکااور خوشبو دار

مقام

مغربی روس سائبیریا خلیج ہڈسن کینیڈا وغیرہ

مزاج

گرم تین اور خشک دوم

افعال

محلل مجفف مسخن ملطف مقوی اعصاب مسکن اوجاع کاسرریاح ،مدرحیض مدربول تریاق سموم باردہ

استعمال

مسخن ملطف اور مقوی اعصاب ہونے کی وجہ سے امراض اعصابی بلغمی اور ریحی مثلاًوجع المفاصل رعشہ لقوہ فالج مرگی استرخا اور خدر وغیرہ میں اندرونی و بیرونی طورپر استعمال کیاجا تا ہے مسخن ہونے کی وجہ سے نزلہ زکام بارد میں فائدہ کرتا ہے اور کھانے سے اندرونی طور پر حرارت غریزی کو ابھارتا ہے

سردی کی وجہ سے مالیخولیا مراقی اور لقوہ میں مفید ہے مدرحیض گولیوں میں دیگر ادویہ کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔بچوں کے مرض ام الصبیان میں بھی عموماًجندبیدستر کو استعمال کیا جاتا ہے

سعوط کرنے سے اکثر امراض باردہ دماغ میں نفع دیتا ہے

تمام معدنی حیوانی اور نباتاتی زہروں کا تریاق ہے

بیرونی استعمال

بطور دوا طلاء اورام کو تحلیل کرتا ہے

مسخن اور ملطف ہونے کی وجہ سے ضماداًجسم کو گرمی پہنچانے کیلئے بہترین چیز ہے

بطورطلاء استعمال کرنے سے اعصاب میں تحریک پیدا کرکے انتشار پیدا کرتاہے

صاحب کنزا الحکماء کا قول ہے کہ جند بید ستر کو روغن بابونہ میں حل کرکے کان میں ٹپکانہ ودی وطینن کا عمدہ علاج ہے

تریاق سموم بارد ہونے کے باعث افیون خوردہ اور عقرب گزیدہ کیلئے مفید ہے

نفع خاص

زہروں کا تریاق مقوی اعصاب اور محلل ہے

مضر

گرم مزاجوں کو

مصلح

روغن کدو اور کتیرا

بدل

مشک وج ترکی

مقدارخوراک

نصف سے ایک گرام

 

Product Review Video Heading