Search

Alum/پھٹکری

پھٹکری

پھٹکری ایک عام سستی اور ہر جگہ پر دستیاب ہو جانے والی چیز ہے۔ ہندوستان کے پرانے وقت کے لوگوں کو پھٹکری علم ہے۔ پھٹکری ایک قسم کی معدنی چیز ہے۔ تقریبا ہر گھر میں اس کا استعمال (alum benefits) ہوتا ہے۔

 

 

 

مقا م پیدائش :

دراصل پھٹکری کافور سے دستیاب ہوا کرتی ہے مگر بعد میں لوگ چند طریقوں سے بنانے لگ گئے ہیں۔ پرانے وقت میں اور موجودہ وقت میں پانی صاف کرنے اورنگ کو پکا کرنے و کپڑوں کو چھا پنے کے لئے پھٹکری استعمال (alum remedies) میں لائی جاتی ہے۔ ہندوستان میں پرانے طریقوں سے پتھری تیار کرنے کے کئی کارخانے ہیں۔ سب سے کارخانہ پرانا کارخانہ سندھ ندی کے مغربی کنارے پر کالاباغ جگہ پر ہے۔ جے پور سٹیٹ میں کھیتڑی اور سنگھاڑا کے مقام پر تا نبے کی کانوں کے ساتھ ہی پھٹکری کے چھوٹے چھوٹے کارخانے ہیں ۔اس کے علاوہ ممبئی، مدارس اور پنجاب میں بھی پھٹکری کے کارخانے ہیں۔

 

مختلف نام:

اردو پھٹکری- ہندی پھٹکری- پنجابی پھٹکری- گجراتی پھٹکری- مر ہٹی ترئ، پھٹکی-فارسی زاج سفیہ -کرناٹک پھٹکی -عربی زاج شب یمانی- سنسکرت سیٹھی (رنگدا) -لاطینی ایلومینم سلفیٹ اور انگریزی میں ایلم (Alum)کہتے ہیں۔

 

ماڈرن تحقیقات:

اس کے اندر ایلومینیم سلفیٹ ،پوٹاشیم سلفیٹ، آئرن سلفیٹ وغیرہ اجزاء ہوتے ہیں۔

 

مزاج :

گرم، خشک یعنی گرم درجہ دوم میں، خشک درجہ سوم میں۔

 

مقدارخوراک:

عام طور پر ایک رتی سے پانچ رتی تک ہے۔ مگر کئی امراض میں دو گرام بھی دی جاسکتی ہے لیکن عام طور پر بریاں(کھیل) کر کے دیجاتی ہے۔

 

قسمیں:

پھٹکری دو قسم کی ہوتی ہے: (1) لال (2) سفید۔

 

دونوں کے برابر ہی فائدے (alum benefits) ہیں اور دونوں ہی ادویات کے استعمال میں آتی ہیں۔ یہ رنگنے کے کام میں بھی آتی ہے اس لئے اسے رنگدا بھی کہتے ہیں.

 

پھٹکری کو شدھ بنانےکے کا طریقہ:

اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اچھی قسم کی لال پھٹکری لے کر صاف توے پر کھیل بنا کر استعمال (alum remedies) کریں۔

 

2 ۔اچھے درجہ کی پھٹکری لے کر اسے کڑاہی میں قلعی کی ہوئی کڑ چھی ڈال کر اسے ہلاتے رہیں ۔اس کے اندر کا پانی سوکھ جانے پر ا سے نیچے اتار لیں۔ پھر اسے پیس کر کپڑ چھان کرکے استعمال کریں۔

 

اس طرح پھٹکری مندرجہ بالا طریقوں سے شدھ کر کے کام میں لائی جاتی ہے۔

Product Review Video Heading